صدقہ فطر کب ادا کیا جائے؟

سوال کا متن:

السلام علیکم، مفتی صاحب! صدقہ فطر ادا کرنے کا صحیح وقت کیا ہے؟ اور کب تک ادا کیا جاسکتا ہے؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ صدقہ فطر عید الفطر کی نماز کے لیے جانے سے پہلے ادا کر دینا بہتر ہے، البتہ اگر عید سے پہلے ادا نہیں کیا، تو بعد میں بھی ادا کرنا جائز ہے، جب تک ادا نہیں کرے گا، اس کے ذمہ سے ساقط نہیں ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الھندیہ:
والمستحب للناس ان یخرجوا الفطرۃ بعد طلوع الفجر یوم الفطر قبل الخروج الی المصلی۔( ص ۱۲۴ ج۱)

کذا فی الفقہ علی المذاھب الاربعہ:
ویصح اداء ھا مقدما ومؤخراً لا ن وقت ادائھا العمر فلو اخر جھا فی ای وقت شاء کان مؤدیاً لا قاضیاً کما فی سائر الواجبات الموسعۃ( ص ۶۲۷ جلد اول )



واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :3319