1. دار الافتاء الاخلاص کراچی
  2. کھانے پینے میں حلال و حرام

کچا گوشت کھانے کا حکم

سوال

مفتی صاحب! میرے ذہن میں کافی عرصے سے ایک سوال ہے کہ کیا کچا گوشت کھانا جائز ہے، یا گوشت کھانے کے لئے اسے پکانا ضروری ہے، رہنمائی فرمادیں؟

جواب

کچا گوشت کھانا بذاتِ خود جائز ہے، گوشت حلال ہونے کے لیے اس کا پکانا ضروری نہیں ہے، البتہ اگر کچا گوشت کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو، تو اس کا کھانا درست نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الھندیۃ:

(وأما) (حكمها) فطهارة المذبوح وحل أكله من المأكول

(ج: 5، ص: 286، ط: دار الفکر)

وفی بدائع الصنائع:

والدم الذي يبقى في العروق واللحم بعد الذبح طاهر؛ لأنه ليس بمسفوح ولهذا حل تناوله مع اللحم.

(ج: 1، ص: 61، ط: دار الکتب العلمیۃ)

وکذا فی فتاوی دار العلوم زکریا:

(ج: 6، ص: 571، ط: زمزم پبلشرز)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5889


فتوی پرنٹ