عید اور جنازے کی نماز میں سے کونسی نماز پہلے پڑھی جائے گی؟

سوال کا متن:

سوال یہ ہے کہ عید کی نماز میں اگر جنازہ حاضر ہوجائے، تو اس صورت میں کونسی نماز پہلے پڑھی جائے گی، عید کی نماز پہلے پڑھی جائے گی یا جنازے کی نماز پہلے پڑھی جائے گی، براہ مہربانی وضاحت فرما دیں؟

جواب کا متن:

اگر کبھی ایسا اتفاق ہوجائے کہ عید کی نماز کے وقت جنازہ حاضر ہوجائے، تو پہلے عید کی نماز ادا کی جائے گی، پھر جنازہ کی نماز ادا کی جائے گی اور اس کے بعد عید کا خطبہ پڑھا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الشامیۃ:

(وتقدم) صلاتها (على صلاة الجنازة إذا اجتمعا)؛ لأنه واجب عينا، و الجنازة كفاية، وتقدهم (صلاة الجنازة على الخطبة...........).

(ج: 2، ص: 167، ط: سعید)

وفی الھندیۃ:

وتقدم صلاة العيد على صلاة الجنازة إذا اجتمعتا وتقدم صلاة الجنازة على الخطبة، كذا في القنية

(ج: 1، ص: 152، ط: رشیدیۃ)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5744