جنبی شخص کے لئے عیدگاہ میں داخل ہونے کا حکم

سوال کا متن:

مفتی صاحب! اگر کوئی شخص جنابت کی حالت میں ہو اور وہ عید گاہ میں جانا چاہے، تو کیا اس کے لئے عید گاہ میں داخل ہونا جائز ہے؟

جواب کا متن:

جنبی شخص کے لئے عید گاہ میں داخل ہونا جائز ہے، البتہ جنابت کی حالت میں نماز پڑھنا درست نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الشامیۃ:

(ويحرم بالحدث) (الأكبر دخول مسجد) لا مصلى عيد وجنازة

(ج: 1، ص: 171، ط: دار الفکر)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5739