میت کے سر اور داڑھی کے بالوں میں کنگھی کرنے کا حکم

سوال کا متن:

سوال یہ ہے کہ اگر کسی کا کوئی عزیز فوت ہوجائے، اور اسے غسل دے دیا جائے، تو غسل دینے کے بعد کیا اس کے سر اور داڑھی کے بالوں میں کنگھی کر سکتے ہیں؟

جواب کا متن:

کسی شخص کے فوت ہونے کے بعد اس کے سر اور داڑھی کے بالوں میں کنگھی کرنا درست نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الھندیۃ:

لایسرح شعر المیت ولا لحیتہ

(ج: 1، ص: 158، ط: رشیدیۃ)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5728