سوال
اگر مردہ مرغی کے پیٹ سے انڈا نکل آئے، تو کیا اس کو کھانا جائز ہے؟جواب
جی ہاں! مردہ مرغی کے پیٹ سے نکلنے والے انڈے کو کھانا جائز ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کذا فی الفتاوی الهندیة:
البیضۃ اذا خرجت من دجاجۃ میتۃ اکلت... کذا فی السراجیۃ
(ج:5، ص: 417، ط:قدیمی)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی