کیا جمعہ کے دن عصر کے بعد پڑھا جانے والا درود شریف حدیث سے ثابت ہے؟

سوال کا متن:

مفتی صاحب! جمعہ کے دن عصر کے بعد 80 مرتبہ درود شریف پڑھنے والی حدیث صحیح ہے؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد 80 مرتبہ مخصوص الفاظ کے ساتھ درود شریف پڑھنے کی مذکورہ فضیلت بعض ضعیف روایات سے ثابت ہے، اور جو ضعیف حدیث اپنے شرائط کے مطابق ہو٬ اس پر عمل کیا جاسکتا ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

وفی القول البدیع:

’’من صلّٰی صلاةَ العصر من یوم الجمعة فقال قبل أن یقوم من مکانه : أللّٰهم صل علٰی محمد النبي الأمي وعلٰی أٰله وسلم تسلیمًا ثمانین مرةً، غفرت له ذنوبُ ثمانین عامًا، وکتبت له عبادة ثمانین سنةً.‘‘

(ص:۳۹۹، ط:دارالیسر
بحوالہ فضائل اعمال)

وفی القربۃ إلی رب العالمین بالصلاۃ علی محمد سید المرسلین:

’’قال شیخنا أبو القاسم : وروینا عن سهل بن عبداللّٰه قال: من قال في یوم الجمعة بعد العصر :’’ أللّٰهم صل علٰی محمد النبي الأمي وعلی أٰله وسلم‘‘ ثمانین مرةً ، غفرت له ذنوبُ ثمانین عاماً‘‘

(ص:۱۱۴)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5804