کھانا کھانے کے لیے صرف انگلیاں دھونا کافی نہیں

سوال کا متن:

السلام علیکم، حضرت! بعض لوگوں کو دیکھا ہے کہ وہ کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ دھونے کے بجائے صرف ہاتھوں کی انگلیوں کو دھو لیتے ہیں، کیا اس طرح ہاتھ دھونے کی سنت ادا ہوجائے گی یا نہیں؟

جواب کا متن:

کھانا کھانے سے پہلے دونوں ہاتھوں کو دھونا سنت ہے، اور یہ سنت دونوں ہاتھوں کو مکمل دھونے سے ہی حاصل ہوگی، اس لیے اگر کوئی شخص کھانے سے پہلے صرف ہاتھوں کی انگلیوں کو دھو لے، تو اس سے صفائی تو حاصل ہوجائے گی، لیکن ہاتھ دھونے کی سنت ادا نہیں ہوگی، کیونکہ انگلیاں دھونا، ہاتھ دھونا نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

لما فی الھندیۃ:

قال نجم الائمۃ البخاری وغیرہ غسل الید الواحدۃ او اصابع الیدین لایکفی للسنۃ غسل الیدین قبل الطعام۔ الخ
لانہ المذکور غسل الیدین وذلک الرسخ۔

(الفتاویٰ الھندیۃ:ج:5ص:337 الباب الحادی عشر فی الکراھیۃ فی الاکل)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5663