بزرگوں کے ہاتھ کا بوسہ لینا کیسا ہے؟

سوال کا متن:

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کوئی شخص جھک کر بزرگ یا شیخ کے ہاتھ کا بوسہ لیتا ہے، تو اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن:

بزرگ اور نیک لوگوں کے ہاتھوں کا بوسہ لینے میں کوئی حرج نہیں ہے، البتہ اس قدر جھک کر بوسہ لینا کہ رکوع کی سی کیفیت بن جائے، یہ جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی المرقاۃ:

لما قال العلامۃ ملا علی قاری رحمہ اللّٰہ: وقیل لا یکرہ التقبیل لزہد وعلم وکبر سن۔
قال النووی تقبیل ید الغیر ان کان لعلمہ وصیانتہ وزہدہ ودیانتہ ونحو ذلک من الأمور الدینیۃ لم یکرہ بل یستحب وإن کان لغناہ أو جاہہ فی دنیاہ کرہ۔

(مرقاۃ:ج؍9ص؍76 باب المصافحہ والمعانقۃ۔الفصل الثانی)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5650