حائضہ عورت کا دینی کتب پڑھنا

سوال کا متن:

کیا حائضہ عورت دینی کتب چھو سکتی ہے؟

جواب کا متن:

اگر دینی کتب کا اکثر حصہ قرآنی آیات پر مشتمل ہو، تو اس کتاب کو چھونا جائز نہیں ہے، اور اگر دینی کتب کا اکثر حصہ قرآنی آیات پر مشتمل نہ ہو، تو اس کتاب کو چھونا جائز ہے، البتہ آیات والے حصے کو ہاتھ لگانا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی البحر الرائق:

وفي شرح الدر والغرر ورخص المس باليد في الكتب الشرعيه الى التفسير۔

(ج:1، ص:292، ط: سعید)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5649