"آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم جب نماز میں دائیں بائیں سلام پھیرتے تھے، تو آپ کے رخساروں کی سفیدی دیکھی جاتی تھی" اس حدیث کی تحقیق

سوال کا متن:

عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے اختتام پر اپنی دائیں اور بائیں طرف سلام کیا کرتے تھے، حتی کہ آپ کے رخساروں کی سفیدی دیکھی جاتی تھی۔ (سنن نسائی، 1325) مفتی صاحب ! اس حدیث کی تصدیق فرمادیں۔

جواب کا متن:

جی ہاں! یہ حدیث سنن نسائی میں درج ذیل سند ومتن کے ساتھ مذکور ہے:

١٣٢٥- أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ، قَالَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ شَقِيقٍ، قَالَ أَنْبَأَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ وَاقِدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، وَالأَسْوَدِ، وَأَبِي الأَحْوَصِ، قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يُسَلِّمُ عَنْ يَمِينِهِ ‏"‏السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ "‏، حَتَّى يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ الأَيْمَنِ وَعَنْ يَسَارِهِ، ‏"‏السَّلاَمُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ"‏، حَتَّى يُرَى بَيَاضُ خَدِّهِ الأَيْسَرِ ‏.‏

(سنن النسائي: ٣/ ٦٣ (١٣٢٥) كتاب السهو/ كيف السلام على الشمال)

ترجمہ:

حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ دائیں جانب سلام کہتے تھے: "السلام علیکم و رحمۃ اللہ" یہاں تک کہ آپ کے دائیں رخسار کی سفیدی دیکھی جاتی تھی اور آپ بائیں جانب سلام کہتے تھے: "السلام علیکم و رحمۃ اللہ" یہاں تک کہ آپ کے بائیں رخسار کی سفیدی دیکھی جاتی تھی۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

(مزید سوالات وجوابات کے لیے ملاحظہ فرمائیں)

http://AlikhlasOnline.com

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5646