نابالغ کی طلاق کا حکم

سوال کا متن:

مفتی صاحب! ہمارے علاقہ میں ایک نابالغ لڑکے نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے، معلوم یہ کرنا ہے کہ کیا نابالغ کی طلاق واقع ہو جاتی ہے؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ نابالغ لڑکے کی طلاق واقع نہیں ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

كذا في الهندية:

ولا یقع طلاق الصبي وإن كان يعقل.

(ج1، ص353، ط: رشیدیہ)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5631