قرآن شریف کو چومنے اور آنکھوں پر لگانے کا حکم

سوال کا متن:

السلام علیکم مفتی صاحب! مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ قرآن مجید کو چومنا اور اس کو آنکھوں سے لگانا کیسا ہے؟ جزاکم اللہ خیرا

جواب کا متن:

تعظیم و تکریم کی نیت سے قرآن شریف کو چومنا اور آنکھوں پر لگانا درست ہے۔

حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہما سے قرآن شریف چومنا اور چہرے پر لگانا ثابت ہے۔


....................
دلائل:

کذا فی الدر:

تقبیل المصحف قیل بدعة لکن روي عن عمر رضي اللہ عنہ أنہ کان یأخذ المصحف کل غداة ویُقبّلہ ویقول: عہد ربي ومنشور ربي عز وجل، وکان عثمان رضي اللہ عنہ یُقبل المصحف ویمسحہ علی وجہہ․

( ج6، ص384، ط: دارالفکر بیروت)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5629