دانتوں میں پھنسا ہوا کھانا نکالنے کا حکم

سوال کا متن:

مفتی صاحب ! دانتوں میں کھانے کا کوئی ٹکڑا وغیرہ پھنس جاۓ تو اس کو دوبارہ کھانا چاہیے یا پھینک دینا چاہیے؟ براہ کرم وضاحت فرما دیں۔

جواب کا متن:

کھانا کھانے کے بعد خلال کے ذریعے جو چیز نکلے، اسے پھینک دینا چاہیے اور جو زبان کے ذریعے نکلے، اُسے نگل لینا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی السنن للدارمی:

"عن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من أكل فليتخلل، فما تخلل فليلفظ، وما لاك بلسانه فليبتلع".

(ج2، ص1323، رقم الحدیث 2132، ط: دارالمغنی، سعودیہ)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5627