سوال
اگر کوئی شخص نماز جنازہ کے لیے وضو کرے، تو کیا اسی وضو سے وہ مغرب یا عشاء کی نماز وغیرہ پڑھ سکتا ہے؟جواب
جی ہاں! نمازِ جنازہ کے لیے کیے گئے وضو سے دوسری کوئی بھی نماز مغرب، عشاء وغیرہ پڑھ سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل
کذا فی الشامیۃ:
ان الصلاة تصح عندنا بالوضوء ولو لم يكن منويا.
(ج:1 ص:106 کتاب الطھارۃ)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی