سوال کا متن:
مفتی صاحب ! اگر شوہر کا انتقال ہسپتال میں ہو، انتقال کے وقت عورت اپنے گھر کے علاوہ کسی بیٹے کے گھر میں رہ رہی ہو، تو عورت کس گھر میں عدت گزارے گی؟
جواب کا متن:
شوہر کے انتقال سے پہلے عورت شوہر کے ساتھ جس گھر میں رہتی تھی، اسی گھر میں عدت گزارے۔
...............
دلائل:
کذا فی الدر مع الرد:
قال الحصکفی : (وتعتدان) أی معتدة طلاق وموت (فی بیت وجبت فیہ) ولا یخرجان منہ۔ قال ابن عابدین :(قولہ: فی بیت وجبت فیہ) ہو ما یضاف إلیہما بالسکنی قبل الفرقة ولو غیر بیت الزوج کما مر آنفا، وشمل بیوت الأخبیة کما فی الشرنبلالیة۔ّ
(ج3، ص536، باب العدة، ط: دار الفکر، بیروت)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی