جمعہ کی اذان کے بعد غسل کرنے کا حکم

سوال کا متن:

اگر کوئی شخص جمعہ کی اذان سے پہلے کسی مجبوری کی بنا پر غسل نہ کر سکے، تو کیا وہ جمعہ کی اذان کے بعد غسل کر سکتا ہے؟

جواب کا متن:

جمعہ کے دن جمعہ کی اذان سے پہلے غسل کرلینا چاہیے، البتہ اگر کوئی شخص کسی جمعہ ضروری کام میں مشغولیت کی وجہ سے جمعہ کی اذان سے پہلے غسل نہ کرسکے، تو کپڑوں کی درستگی اور تبدیلی کے ساتھ ساتھ جلدی سے غسل کرسکتا ہے، تو غسل کرلے، لیکن شرط یہ ہے کہ جمعہ سے پہلے کی سنت اور خطبہ فوت ہوجانے کا خوف نہ ہو، مگر اس کو معمول ہرگز نہیں بنانا چاہیے، اور اگر جمعہ کی سنت اور خطبہ فوت ہوجانے کا خوف ہو، تو غسل نہ کرے، صرف وضو کرکے جمعہ کے لیے چلا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی بدائع الصنائع:

ويغتسل لان الجمعة من أعظم شعائر الإسلام فيستحب أن يكون المقيم لها على احسن وصف...واما ماروی ابو هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم انه قال من توضأ يوم الجمعة فبها و نعمت و من اغتسل فهو افضل

(ج: 1، ص: 269، ط: سعید)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5675