کار ٹریکر کمپنی کے متعلق سوال

سوال کا متن:

پاکستان کی ایک بڑی کار ٹریکر کمپنی نے ایک نئی سروس نکالی ہے، جس کے تحت گاڑی ٹریکنگ کے ساتھ ساتھ چوری کی صورت میں کمپنی آپ کو گاڑی ریکور کر کے دیگی یا پھر نہ ملنے کی صورت میں مالک کو گاڑی کی قیمت ادا کرے گی۔ عام ٹریکر کی طرح اس کی سالانہ اور فرسٹ ٹائم انسٹالیشن فیس ہے، لیکن اس سروس کی فیس تقریبا” دگنی ہے۔ کیا یہ سروس لینا انشورنس کی طرح ہی ہے یا گنجائش موجود ہے؟

جواب کا متن:

محترم!

مذکورہ کمپنی کا مکمل طریقہ کار اور شرائط و ضوابط (Terms and Conditions) ہمارے علم میں نہیں ہیں٬ اس لئے اس سلسلے میں کوئی شرعی رائے نہیں دی جاسکتی٬ اگر کمپنی کے ساتھ کئے گئے معاہدہ کی کاپی یا اس طریقہ کار کی مکمل تفصیلات میسر ہوں٬ تو ارسال فرمائیں٬ ان کی روشنی میں اس کا شرعی حکم بتایا جاسکے گا٬ ان شاء اللہ.


دارالافتاء الاخلاص، کراچی

(مزید سوالات و جوابات کیلئے ملاحظہ فرمائیں)
http://AlikhlasOnline.com

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5582