بیوہ، 3 بیٹے اور 4 بیٹیوں میں تقسیمِ میراث

سوال کا متن:

مولانا صاحب ! ایک شخص کا انتقال ہوا، ورثاء میں بیوہ، تین لڑکے اور چار لڑکیاں ہیں، ان کے درمیان میراث کی تقسیم کیسے ہوگی؟

جواب کا متن:

مرحوم کی تجہیز و تکفین، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی کے لیے کوئی جائز وصیت کی ہو تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کو اسی (80) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے بیوہ کو دس (10)، تین بیٹوں میں سے ہر ایک بیٹے کو چودہ (14) اور چار بیٹیوں میں سے ہر ایک بیٹی کو سات (7) حصے ملیں گے۔

اگر فیصد کے اعتبار سے تقسیم کریں:
بیوہ کو % 12.5 فیصد
ہر ایک لڑکے کو % 17.5 فیصد
ہر ایک لڑکی کو % 8.75 فیصد ملے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

قال اللہ تعالیٰ:


يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ ۚ

فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ۚ مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۗ

(النساء، الایہ 11-12)



واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5579