خطبہ کے دوران چندہ جمع کرنے کا حکم

سوال کا متن:

ہماری مسجد میں جب امام جمعہ کا خطبہ دے رہا ہوتا ہے، تو اس وقت چندہ جمع کیا جاتا ہے، اور اس وجہ سے لوگ دھیان سے خطبہ سن نہیں پاتے ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا خطبہ کے دوران چندہ جمع کرنا درست ہے؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ جب امام جمعہ کا خطبہ دے رہا ہو، تو اس دوران چندہ جمع کرنا منع ہے، لہذا خطبہ شروع ہونے کے بعد چندہ جمع نہیں کرنا چاہیے، اگر جمع کرنا ہو، تو خطبہ شروع ہونے سے پہلے کر لیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الشامیۃ:

(وكل ماحرم في الصلاة حرم فيها) ای في الخطبة، خلاصة وغيرها فيحرم اکل و شرب و کلام و لوتسبيحا او رد سلام و امر بمعروف بل يجب عليه ان يستمع ويسكت

(ج: 2، ص: 159، ط: سعید)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5562