زائد انگلی کٹوانے کا حکم

سوال کا متن:

میرے ہاتھ میں پیدائشی ایک انگلی زائد نکلی ہوئی ہے، جس کی وجہ سے مجھے کاموں کو کرنے میں مشکل ہوتی ہے، تو کیا میں اپنی زائد انگلی کٹوا سکتا ہوں؟

جواب کا متن:

صورت مسؤلہ میں سائل کے لیے زائد انگلی کا کٹوانا جائز ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الھندیۃ:

إذا أراد الرجل أن يقطع إصبعا زائدة أو شيئا آخر قال نصير - رحمه الله تعالى - إن كان الغالب على من قطع مثل ذلك الهلاك فإنه لا يفعل وإن كان الغالب هو النجاة فهو في سعة من ذلك

(ج: 5، ص: 360، ط: دار الفکر)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5530