1. دار الافتاء الاخلاص کراچی
  2. میت و جنازہ

میت کو قبر میں چت لٹانا

سوال

میت کو قبر میں لٹانے کے وقت بعض لوگ چت لٹا کر صرف چہرہ قبلہ کی طرف کر دیتے ہیں، کیا یہ طریقہ صحیح ہے؟

جواب

میت کو قبر میں لٹانے کا درست طریقہ یہ ہے کہ میت کو داہنی کروٹ پر قبلہ کی طرف رخ کر کے لٹایا جائے، اور میت کی کمر کو قبر کی دیوار سے یا مٹی کا ڈھیلہ وغیرہ رکھ کر سہارا دے دیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الفتاوی الهندیة:

ویوضع فی القبر علی جنبہ الایمن مستقبل القبلۃ کذافی الخلاصہ،

(ج:1، ص:166، الباب الحادی والعشرون،الفصل السادس،فی القبر والدفن الخ، ط: کوئٹہ)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی


ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5614


فتوی پرنٹ