کیا عیسائیوں کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی ماننا کافی ہے؟

سوال کا متن:

میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی عیسائی حضور صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کو مانتا ہے، لیکن وہ عیسائیت نہیں چھوڑنا چاہتا تو کیا وہ روز قیامت والے دن جنت میں جائے گا؟

جواب کا متن:

ایمان کی تکمیل کے لیے جس طرح اللہ تعالیٰ کو معبود ماننے کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اُس کے علاوہ کسی کو حقیقی معبود نہ مانے، اسی طرح حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی و رسول ماننے کے ساتھ ساتھ یہ ماننا بھی ضروری ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے آخری رسول و نبی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری نبی ہونے کا بیان قرآن و حدیث میں بکثرت موجود ہے، جس میں نہ کسی قسم کی تاویل کی گنجائش ہے اور نہ انکار کی کوئی صورت ہے، لہذا کسی بھی عیسائی کے جنت میں جانے کے لیے محض آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ماننا کافی نہیں ہے، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی ماننا بھی ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

لما فی القرآن الکریم:

مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلٰكِن رَّسُوْلَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّيْنَ وَكَانَ اللهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمًا۔

(سورۃ الاحزاب 40)

کذا فی المسلم:

عن ابی ھریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہ قال: والذی نفس محمد بیدہ لا یسمع بی احد من ھذہ الامۃ یھودی ولا نصرانی، ثم یموت ولم یومن بالذی ارسلت بہ الا کان من اصحاب النار۔

(ج:1 ص:86 کتاب الایمان باب وجوب الایمان برسالۃ نبینا محمد صلی اللہ علیہ وسلم)


کذا فی الھندیۃ:

کتاب المرتدین: سمعت بعضهم يقول إذا لم يعرف الرجل أن محمدا صلى الله عليه وسلم آخر الأنبياء عليهم وعلى نبينا السلام فليس بمسلم كذا في اليتيمة۔

(ج:2 ص:263)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5606