عورتوں کے لئے جمعہ کی نماز کا حکم

سوال کا متن:

اگر کوئی عورت مسجد جا کر جمعہ کی نماز پڑھ لے، تو کیا ظہر کی نماز ذمہ سے ساقط ہوجائے گی یا عورتوں کے لئے ظہر کی نماز پڑھنا ہی ضروری ہے؟

جواب کا متن:

جمعہ کی نماز عورتوں پر فرض نہیں ہے، عورتیں عام دنوں کی طرح جمعہ کے دن بھی ظہر کی فرض نماز اور سنتیں ادا کریں گی، البتہ اگر کوئی عورت مسجد جا کر جمعہ کی نماز ادا کرلے، تو جمعہ کی نماز ادا ہوجائے گی، اور اس سے ظہر کی نماز ساقط ہوجائے گی، اور یہ عورت ظہر کی سنتوں کے بجائے جمعہ کی سنتیں ادا کرے گی یعنی جمعہ کی فرض نماز سے پہلے چار سنتِ مؤکدہ، اور فرض کے بعد چار سنتِ مؤکدہ اور دو سنتِ غیر مؤکدہ ادا کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الشامیۃ:

(وسن) مؤكدا قبل الظهر و اربع قبل الجمعة واربع بعدها بتسليمة

(ج: 2، ص: 12، ط: سعید)

وفی البحر الرائق:

(قوله، ومن لا جمعة عليه إن أداها جاز عن فرض الوقت)۔۔۔۔وأما من كان أهلا للوجوب كالمريض والمسافر والمرأة والعبد يجزئهم ويسقط عنهم الظهر

(ج: 2، ص: 164، ط: دار الکتاب الاسلامی)

وفی الھندیۃ:

لا تجب الجمعة على العبيد و النسوان

(ج: 1، ص: 144، ط: دار الفکر)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5600