سوال کا متن:
جواب کا متن:
کمپنی کی طرف سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دیکر انعام حاصل کرنا فی نفسہ جائز ہے٬ نیز اگر کمپنی کی طرف سے نیٹ وغیرہ سے جوابات نقل کرنے کی ممانعت نہ ہو٬ تو جوابات نقل بھی کئے جاسکتے ہیں.
لیکن مذکورہ صورت میں چونکہ انعام کو اکاؤنٹ میں رقم کی موجودگی ساتھ مشروط کیا گیا ہے٬ اس لئے مذکورہ صورت میں انعام کے نام سے ملنے والے ایم بیز mbs لینا اور استعمال کرنا جائز نہیں٬ کیونکہ اکاؤنٹ میں جمع شدہ رقم کی حیثیت قرض کی ہے٬ اور اس پر ملنے والی سہولت قرض کےساتھ مشروط ہے٬ جبکہ قرض دیکر مشروط نفع حاصل کرنے کو حدیث مبارکہ میں سود قرار دیا گیا ہے٬ لہذا اس سے اجتناب لازم ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل
لما فی اعلاء السنن:
"عن علی امیر المومنین مرفوعا: کل قرض جرّ منفعۃ فھو ربا"
(باب کل قرض جر نفعا فھو ربا-۱۴؍۵۱۲-ط: ادارۃ القرآن کراچی)
وفی رد المحتار:
"کل قرض جرّ نفعًا حرام اذا کان مشروطاً"
(باب الربٰو، مطلب کل قرض جرّ نفعًا حرام)
و اللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی.