سوال کا متن:
جواب کا متن:
صورت مسئولہ میں عورت کا حق مہر بوقت نکاح ستر ہزار سکہ رائج الوقت مقرر ہوا تھا، اور واضح رہے کہ مہر عورت کا شرعی حق ہوتا ہے، جو اس کے معاف کیے بغیر معاف نہیں ہوگا، لہذا شوہر کے ذمہ واجب ہے کہ وہ مہر کی رقم ادا کرے۔
جہاں تک سونا دینے کا تعلق ہے، تو اس میں دیکھا جائے گا کہ اگر شوہر نے سونا دیتے وقت اس بات کی صراحت کی تھی کہ یہ سونا مہر کے طور پر ہوگا، یا اس برادری اور خاندان میں شادی کے وقت سونا بطور مہر دینے کا رواج ہے، تو ایسی صورت میں وہ سونا مہر کا حصہ ہوگا، اور مہر کی واجب الاداء ستر ہزار رقم سے اداشدہ سونے کی قیمت نکال کر باقی رقم کی ادائیگی شوہر کے ذمہ لازم ہوگی، ہاں! اگر عورت مہر میں یہ سونا لینے پر بالکل راضی نہ ہو تو وہ ادا شدہ سونا واپس کرکے مہر میں ستر ہزار کی رقم کی ادائیگی کے مطالبے کا حق رکھتی ہے۔
لیکن اگر شوہر نے سونا دیتے وقت مہر ہونے کی صراحت نہیں کی تھی، اور نہ ہی اس برادری اور خاندان میں شادی کے وقت سونا بطور مہر دینے کا رواج ہو، تو ایسی صورت میں شوہر کے قول (سونا مہر کے بدلے میں دیا ہے) کا اعتبار نہ ہوگا، اور شوہر کے ذمہ ستر ہزار کی رقم کی ادائیگی لازم ہوگی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل :
وکذا فی بدائع الصنائع :
(ﻭﻟﻨﺎ) ﻗﻮﻟﻪ ﺗﻌﺎﻟﻰ: {ﻭﺃﺣﻞ ﻟﻜﻢ ﻣﺎ ﻭﺭاء ﺫﻟﻜﻢ ﺃﻥ ﺗﺒﺘﻐﻮا ﺑﺄﻣﻮاﻟﻜﻢ} [ اﻟﻨﺴﺎء: 24]
ﺃﺧﺒﺮ ﺳﺒﺤﺎﻧﻪ ﻭﺗﻌﺎﻟﻰ ﺃﻧﻪ ﺃﺣﻞ ﻣﺎ ﻭﺭاء ﺫﻟﻚ ﺑﺸﺮﻁ اﻻﺑﺘﻐﺎء ﺑﺎﻟﻤﺎﻝ ﺩﻝ ﺃﻧﻪ ﻻ ﺟﻮاﺯ ﻟﻠﻨﻜﺎﺡ ﺑﺪﻭﻥ اﻟﻤﺎﻝ۔
وفیہ ایضا :
ﻭﻛﺬا ﻟﻬﺎ ﺃﻥ ﺗﺤﺒﺲ ﻧﻔﺴﻬﺎ ﺣﺘﻰ ﻳﻔﺮﺽ ﻟﻬﺎ اﻟﻤﻬﺮ ﻭﻳﺴﻠﻢ ﺇﻟﻴﻬﺎ ﺑﻌﺪ اﻟﻔﺮﺽ، ﻭﺫﻟﻚ ﻛﻠﻪ ﺩﻟﻴﻞ اﻟﻮﺟﻮﺏ ﺑﻨﻔﺲ اﻟﻌﻘﺪ۔
وفیہ ایضا :
ﺇﻻ ﺃﻧﻪ ﺇﻥ ﻛﺎﻥ ﻣﻤﺎ ﻳﺘﻌﻴﻦ ﺑﺎﻟﺘﻌﻴﻴﻦ ﻟﻴﺲ ﻟﻠﺰﻭﺝ ﺃﻥ ﻳﺤﺒﺲ اﻟﻌﻴﻦ ﻭﻳﺪﻓﻊ ﻏﻴﺮﻫﺎ ﻣﻦ ﻏﻴﺮ ﺭﺿﺎ اﻟﻤﺮﺃﺓ؛ ﻷﻥ اﻟﻤﺸﺎﺭ ﺇﻟﻴﻪ ﻗﺪ ﺗﻌﻴﻦ ﻟﻠﻌﻘﺪ ﻓﺘﻌﻠﻖ ﺣﻘﻬﺎ ﺑﺎﻟﻌﻴﻦ ﻓﻮﺟﺐ ﻋﻠﻴﻪ ﺗﺴﻠﻴﻢ ﻋﻴﻨﻪ.
(ج : 2، ص : 282 ,275, 274، ط : دارالکتب العلمیة)
کذا فی الفتاوی الھندیة :
"وإذا بعث الزوج إلى أهل زوجته أشياء عند زفافها، منها ديباج فلما زفت إليه أراد أن يسترد من المرأة الديباج ليس له ذلك إذا بعث إليها على جهة التمليك، كذا في الفصول العمادية".
(ج : 1، ص : 327، الفصل السادس عشر فی جہاز البنت، ط: رشیدیہ)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی
مزید سوالات و جوابات کیلئے ملاحظہ فرمائیں)
http://AlikhlasOnline.com