"اگر جھک جانے میں عزت کم ہو تو مجھ سے لے لینا" اس حدیث کی تحقیق

سوال کا متن:

کیا یہ حدیث صحیح ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر جھک جانے سے عزت میں کمی آجائے تو مجھ سے لے لینا۔ براہ کرم وضاحت فرمادیں۔

جواب کا متن:

مذکورہ الفاظ کے ساتھ یہ حدیث ہمیں نہیں ملی، البتہ صحیح مسلم کی ایک حدیث اس مفہوم کو بیان کرتی ہے۔

عن ابی هریرة عن رسول الله صلی الله علیه وسلم قال: "مانقصت صدقة من مال ومازاد الله عبدا بعفو الاعزا وماتواضع احد لله الارفعه الله".

( الصحیح لمسلم، کتاب البر والصلة، باب استحباب العفووالتواضع، رقم الحدیث: ۲۵۸۸، ط: دارالفکر بیروت، لبنان)

ترجمہ:

حضرت ابو ھریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا کہ صدقہ سے مال میں کمی نہیں ہوتی اور معافی و درگزر سے اللہ بندہ کی عزت ہی بڑھاتے ہیں اور جو کوئی بھی اللہ کے لیے جھکتا ہے، اللہ پاک اس کو بلند کردیتے ہیں۔

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

(مزید سوالات وجوابات کے لیے ملاحظہ فرمائیں)
http://AlikhlasOnline.com

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5492