احرام کی حالت میں پیمپر (pamper) پہننے کا حکم

سوال کا متن:

مفتی صاحب! مجھے پیشاب کی بیماری ہے، پیشاب پر کنٹرول نہیں کرسکتا، اور میں عمرہ کرنا چاہتا ہوں، تو کیا احرام کے نیچے پیمپر پہن سکتا ہوں؟

جواب کا متن:

صورت مسئولہ میں بوجہ مجبوری آپ کے لئے پیمپر (Pamper) استعمال کرنے کی گنجائش ہے، البتہ ایک رات یا ایک دن یا اس سے زیادہ مدت تک پیمپر پہننے کی صورت میں آپ کو دم (بکری کی قربانی) دینا ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دلائل:
کذا فی البدائع الصنائع:

اذا لبس المحرم اذا مرض او اصابته الحمى وهو يحتاج الى لبس الثوب في وقت و يستغنى عنه في وقت الحمى فعليه كفارۃ واحدۃ ما لم تزل عنه تلك العلۃ لحصول اللبس على جهۃ واحدۃ

(ج:2، ص:188)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5489