1. دار الافتاء الاخلاص کراچی
  2. کھانے پینے میں حلال و حرام

میک ڈونلڈز (McDonald's) کے کھانے کا شرعی حکم

سوال

کیا پاکستان میں موجود میکڈونلڈ کی کسی برانچ سے کھانا کھانا جائز ہے؟ میں نے سنا ہے کہ ان کے کھانے میں حرام چیزیں ملتی ہیں۔

جواب

واضح رہے کہ میک ڈونلڈز ایک غیر ملکی ادارہ ہے، اگر اس کی مصنوعات میں حرام یا ناپاک چیز کی ملاوٹ نہ ہو، تو اس کا کھانا جائز ہے، البتہ گوشت کے سلسلے میں جب تک حلال ہونے کا مکمل یقین نہ ہو، اس وقت تک نہیں کھانا چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل :

قال اللہ تعالی :

قُلۡ لَّاۤ اَجِدُ فِیۡ مَاۤ اُوۡحِیَ اِلَیَّ مُحَرَّمًا عَلٰی طَاعِمٍ یَّطۡعَمُہٗۤ اِلَّاۤ اَنۡ یَّکُوۡنَ مَیۡتَۃً اَوۡ دَمًا مَّسۡفُوۡحًا اَوۡ لَحۡمَ خِنۡزِیۡرٍ فَاِنَّہٗ رِجۡسٌ اَوۡ فِسۡقًا اُہِلَّ لِغَیۡرِ اللّٰہِ بِہٖ ۚ فَمَنِ اضۡطُرَّ غَیۡرَ بَاغٍ وَّ لَا عَادٍ فَاِنَّ رَبَّکَ غَفُوۡرٌ رَّحِیۡمٌ ۔ ﴿سورة الانعام : ۱۴۵﴾

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

مزید سوالات و جوابات کیلئے ملاحظہ فرمائیں)

http://AlikhlasOnline.com


ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5357


فتوی پرنٹ