مختلف ناموں کے پتھروں کا انسانی زندگی پر اثر انداز

سوال کا متن:

میں نے سنا ہے کہ مختلف قسم کے پتھر مارکیٹ میں ملتے ہیں، اور سب کا الگ الگ نام ہوتا ہے، مثلاً: فیروزہ، عقیق وغیرہ، اور لوگ اپنے نام کے ستارے کے حساب سے ان پتھروں کی انگوٹھی بنا کر پہنتے ہیں، اور سمجھتے ہیں کہ فلاں پتھر ہمارے لئے مبارک ہے، کیا شریعت کی رو سے یہ جائز ہے؟

جواب کا متن:

پتھر انسانی زندگی کے مبارک اور ملعون ہونے پر اثر انداز ہونے کی صلاحیت نہیں رکھتے، بلکہ انسان کے اپنے نیک یا بد اعمال اس کی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں، اور انہیں اعمال کی بدولت انسان مبارک یا ملعون بنتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

قال اللہ تبارک وتعالیٰ:

من عمل صالحاً فلنفسہ ومن اساء فعلیھا۔

(حم سجدہ آیت 46)

کذا فی الحدیث النبوی:

عن عابس بن ربیعۃ قال رأیت عمر یقبل الحجر ویقول انی لاعلم انک حجر ما تنفع ولاتضر ولولا انی رأیت رسول اﷲ صلی اﷲعلیہ وسلم یقبل ما قبلتک۔

(مشکوۃ المصابیح ،کتاب المناسک،باب دخول مکۃ والطواف،الفصل الثالث ص:228۔ط: قدیمی کراچی)

کذا فی المرقاۃ:

واما ما روی فی التختم بالعقیق من انہ ینفی الفقر وانہ متبرک وان من تختم بہ لم یزل فی خیر، فکلھا غیر ثابتۃ علی ما ذکر الحفاظ۔

(مرقاۃ المفاتیح ج:8 ص:274 ط: امدادیہ)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5345