جمعہ کی کونسی اذان پر دکان بند کرنی چاہیے؟

سوال کا متن:

جمعہ کی نماز کی وقت دوکان، کاروبار وغیرہ بند کرنے کا حکم ہے، سوال یہ ہے کہ پہلی اذان پر دوکان بند کی جائے یا دوسری اذان جو خطبہ کے لیے دی جاتی ہے اس پر دوکان بند کی جائے؟

جواب کا متن:

واضح رہے کہ جمعہ کے دن پہلی اذان ہوتے ہی دوکان وغیرہ بند کر دینی چاہیے، کیونکہ پہلی اذان ہونے کے بعد خرید وفروخت میں مشغول رہنا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الفقہ الاسلامی وادلتہ:

و یبدأ وجوب السعی الیھا ........ و عند الحنفیُۃ بالاذان الاول عند الزوال۔

(بحوالہ الفقہ الاسلامی و ادلتہ ج:2 ص:262)

کذا فی الشامیۃ:

و وجب سعی الیھا و ترک البیع بالاذان الاول،
و فی الشامیۃ تحت (قولہ و ترک البیع) اراد بہ کل عمل ینافی السعی و خصہ اتباعا للآیۃ نھر۔

(شامی ج:2ص:161)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5344