سوال کا متن:
السلام علیکم، مفتی صاحب! میرے جاننے والے ہیں، ایک مرتبہ وہ کہنے لگے کہ دنیا میں مردوں کیلئے سونا استعمال کرنا جائز نہیں ہے، لیکن مرنے کے بعد جنت میں چلے جائیں گے، تو اس وقت مردوں کے لئے سونے کا پہننا جائز ہوگا، اور وہاں جنت میں سونا پہنیں گے، یہ بات صحیح ہے؟
جواب کا متن:
جی ہاں! دنیا میں مردوں کے لیے سونے کا استعمال جائز نہیں ہے، البتہ جنت میں جانے کے بعد مردوں کو سونا پہنایا جائے گا، اور وہاں سونا پہننے کی کوئی ممانعت نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
قال اللہ تبارک وتعالیٰ:
یحلون فیھا من اساور من ذھب و لؤلؤا۔
(سورۃ الحج، آیت:23)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی