نزول کے وقت حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی عمر

سوال کا متن:

السلام علیکم، مفتی صاحب! قیامت کے قریب دجال دنیا میں آئے گا، تو اللہ تعالی عیسی علیہ الصلاۃ والسلام کو دنیا میں بھیجیں گے، تو کیا وہ اس دنیا میں پیدا ہونگے؟ یا جس عمر میں ان کو آسمان پر اٹھایا گیا تھا اسی عمر میں ان کا آسمان سے نزول ہوگا؟

جواب کا متن:

حضرت عیسی علیہ الصلاۃ والسلام کا دنیا میں نزول اسی عمر میں ہوگا، جس عمر میں ان کو آسمان پر اٹھایا گیا تھا، کیوں کہ آسمان پر ان کا قیام ان کی عمر پر بالکل اثر انداز نہیں ہوگا، جیسے جنتیوں پر جنت کا قیام ان کی عمر پر اثر انداز نہیں ہوگا، اور وہ ہمیشہ جوان ہی رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کما فی الحدیث النبوی:

عن أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: من یدخل الجنۃ ینعم ولا یباس لا تبلی ثیابہ ولا یفنی شبابہ۔ (رواہ مسلم)

(مشکوٰۃ ص:496 باب صفۃ الجنۃ واھلھا)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5404