پرائز بانڈ پر ملنے والی انعامی رقم سے والدین کو عمرہ کروانا

سوال کا متن:

السلام علیکم، مفتی صاحب! میرا پرائز بانڈ میں انعام نکل آیا ہے، کیا میں اس رقم سے اپنے والدین کو عمرے پر بھیج سکتی ہوں؟

جواب کا متن:

پرائز بانڈ پر ملنے والا انعام ناجائز اور حرام ہے، کیونکہ اس میں "سود" اور "جوا" پایا جاتا ہے، لہذا اس رقم سے والدین کو عمرہ کروانا بھی جائز نہیں ہے، بلکہ وہ رقم بغیر نیت ثواب کے کسی محتاج فقیر کو دے دینی چاہیے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی ارشاد السارى:

وتكون النفقه من وجہ حلال فان الحج لا يقبل بالنفقۃ الحرام ۔۔۔۔۔۔فلا يثاب لعدم القبول۔

(ارشاد الساری ص:3 ط: بیروت)

کذا فی الدر المختار:

لأن سبیل الکسب الخبیث التصدق إذا تعذر الرد علی صاحبہ۔

(شامي، کتاب الحظر والإباحۃ / باب الاستبراء، فصل في البیع ج:6 ص:385 کراچی)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5267