جنتی بیوی کا شوہر جہنمی ہو، تو بیوی کو کیا ملے گا؟

سوال کا متن:

مفتی صاحب! میں نے سنا ہے کہ جنت میں جانے کے بعد جنتی مردوں کو اللہ تعالی جنت کی حوریں عطا فرمائیں گے، اور جنتی عورتوں کو ان کے شوہر ملیں گے، لیکن اگر کسی عورت کا شوہر جہنم میں چلا جائے، تو اس عورت کو جنت میں کیا دیا جائے گا؟

جواب کا متن:

اگر جنتی عورت کا شوہر خدانخواستہ جہنمی ہو، تو اس جنتی عورت کا کسی دوسرے جنتی مرد کے ساتھ عقد کر دیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی التذکرۃ:

قال ھشام بن خالد: من میراثہ من اھل النار یعنی رجالا دخلوا النار فورث اھل الجنۃ نسائھم کما ورثت امرأۃ فرعون۔

(التذکرۃ ص:562 ط؛ بیروت)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5311