جمعہ کے وقت خرید وفروخت سے ہونے والی آمدنی کا حکم

سوال کا متن:

اگر کوئی شخص جمعہ کے وقت خرید و فروخت جاری رکھے، تو اس وقت جو اسے آمدنی حاصل ہوگی، وہ حلال سمجھی جائے گی یا حرام؟

جواب کا متن:

قرآن کریم میں اللہ تعالی نے جمعہ کے وقت خرید و فروخت سے منع فرمایا ہے، البتہ اس دوران اگر کسی نے خرید وفروخت کی، تو اس کی آمدنی کو حرام قرار نہیں دیا جائے گا، لیکن ایسا کرنا مکروہ تحریمی اور سخت گناہ کا باعث ہے، لہذا اس سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الشامیۃ:

وکرہ تحریما مع الصحۃ البیع عند الاذان الاول
وفی الشامی:
وذالک دونہ (الفاسد) من حیث صحتہ وعدم فساد لان النہی باعتبار معنی مجاور للبیع لا فی صلبہ ولا فی شرائط صحتہ ومثل ہذا النہی لا یوجب الفساد بل الکراہیۃ کما فی الدرر وفیہا ایضا انہ لایجب فسخہ ویملک المبیع قبل القبض ویجب الثمن لا القیمۃ ۔

(شامی ج:5 ص:101، باب البیع الفاسد، مطلب فی احکام نقصان المبیع فاسدا)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5210