رات کو جھاڑو دینا اور چپل پر چپل رکھنا

سوال کا متن:

ہمارے ہاں یہ بات کافی حد تک مشہور ہے کہ رات کے وقت جھاڑو نہیں دینی چاہیے، اس سے بےبرکتی آتی ہے، اسی طرح چپل پر چپل نہیں رکھنی چاہیے، کیا یہ باتیں صحیح ہیں؟

جواب کا متن:

یہ تمام باتیں بے اصل اور لغو ہیں، شریعت میں ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

(بحوالہ اغلاط العوام ص:48 شگون اور فال کی اغلاط)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5188