نماز کے بعد جائے نماز کا کونا الٹنا کیسا ہے؟

سوال کا متن:

بعض حضرات کو دیکھا گیا ہے کہ نماز سے فارغ ہونے کے بعد جائےنماز کا کونا پلٹ دیتے ہیں، کہیں شیطان اس پر نماز نہ پڑھ لے، کیا شرعی لحاظ سے یہ بات درست ہے؟

جواب کا متن:

نماز سے فارغ ہونے کے بعد جائے نماز کا کونا پلٹنا، اگر اس وجہ سے ہے کہ بلاضرورت جائے نماز نہ بچھی رہے، اور وہ خراب نہ ہو، تو اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے، لیکن اگر جائے نماز کا کونا اس خیال سے پلٹا جائے کہ شیطان اس پر عبادت نہ کرلے، تو یہ بالکل فضول اور غلط بات ہے۔

(اغلاط العوام ص:31، ادارۃ المعارف کراچی)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5237