بینک الفلاح کے ذریعے ملنے والے "Orbit Point" استعمال کرنے کا حکم

سوال کا متن:

مفتی صاحب ! کیا بینک الفلاح کا Orbit پوائنٹ استعمال کرنا جائز ہے؟

جواب کا متن:

مذکورہ بینک اگر اسلامک بینکنگ سسٹم کے تحت کام کررہا ہو اور اس کی نگرانی مستند علماء کرام شریعت کے اصولوں کے مطابق کررہے ہوں، تو ایسے بینک کے ساتھ مالی معاملات کرنے کی گنجائش ہے، چنانچہ سوال میں مذکورہ "orbit point" کے بارے میں اس بینک کے شریعہ بورڈ سے رابطہ کر لیا جائے۔


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

(مزید سوالات و جوابات کیلئے ملاحظہ فرمائیں)
http://AlikhlasOnline.com

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5231