دو زوجہ، پانچ بیٹے اور دس بیٹیوں میں تقسیمِ میراث

سوال کا متن:

حاجی کریم بخش نے اٹھارہ کنال جائیداد چھوڑی ہے، ورثاء میں دو بیویاں، پانچ بیٹے اور دس بیٹیاں ہیں، براہ کرم ان کے درمیان تقسیم فرمادیں۔

جواب کا متن:

مرحوم کی تجہیز و تکفین، قرض کی ادائیگی اور اگر کسی کے لیے جائز وصیت کی ہو، تو ایک تہائی (1/3) میں وصیت نافذ کرنے کے بعد کل جائیداد (18 کنال) کو ایک سو ساٹھ (160) حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں سے ہر ایک بیوہ کو دس (10)، ہر ایک بیٹے کو چودہ (14) اور ہر ایک بیٹی کو سات (7) حصے ملیں گے۔

اگر فیصد کے اعتبار سے تقسیم کریں
ہر ایک بیوہ کو % 6.25 فیصد
ہر ایک بیٹے کو% 8.75 فیصد
ہر ایک بیٹی کو % 4.375 فیصد ملے گا۔



_________
دلائل:

قال الله تعالیٰ:

يُوصِيكُمُ اللَّهُ فِي أَوْلَادِكُمْ ۖ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الْأُنثَيَيْنِ ۚ

فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ۚ مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۗ
(النساء، الایہ 11-12)



واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5225