سوال کا متن:
مفتی صاحب! رمضان کے آخری عشرے کے اعتکاف کا کیا حکم ہے؟ اور کیا معتکف جمعہ کے غسل کے لیے مسجد سے نکل سکتا ہے یا نہیں؟
جواب کا متن:
رمضان المبارک کے آخری عشرے کا اعتکاف سنت مؤکدہ علی الکفایہ ہے، اس میں واجب غسل کے علاوہ جمعہ وغیرہ کے غسل کے لئے نکلنے کی اجازت نہیں ہے، اگر نکلے گا تو اعتکاف فاسد ہوجائے گا، ایک دن ایک رات اعتکاف کی قضا روزے کے ساتھ کرنا لازم ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کذا فی الدر المختار:
وحرم علیہ ای علی المعتکف اعتکافا واجبا اما النفل فلہ الخروج۔۔۔۔۔۔۔۔ الخ
(الخروج الا لحاجۃ الانسان) طبعیۃ کبول وغائط وغسل لو احتلم ولا یمکنہ الاغتسال فی المسجد۔
(الدر المختار، 444،445/2 ط: سعید)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی