کیا معتکف ریح خارج کرنے کے لئے مسجد سے باہر جائے؟

سوال کا متن:

اگر معتکف کو مسجد میں ریح کا احساس ہو، تو کیا اس کو ریح خارج کرنے کے لیے مسجد کی حدود سے باہر نکلنا ضروری ہے یا مسجد کے اندر بھی ریح خارج کرسکتا ہے؟

جواب کا متن:

صحیح قول کے مطابق معتکف ریح خارج کرنے کے لئے مسجد سے باہر چلا جائے، مسجد میں ریح خارج نہ کرے، اس سے اعتکاف فاسد نہیں ہوگا، مگر ریح خارج ہونے کے بعد باہر رکے نہیں، ورنہ رکنے سے اعتکاف فاسد ہوجائے گا۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی رد المحتار:

وفی الخزانۃ:واذا فسا فی المسجد لم یر بعضھم بہ باسا وقال بعضھم: اذا احتاج الیہ یخرج منہ وھو الاصح۔

(رد المحتار،172/1 ط: سعید)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5010