سوال کا متن:
کیا اعتکاف کے دوران معتکف مسجد میں سامان کی خرید وفروخت کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب کا متن:
معتکف کا خرید و فروخت کے لئے مال اور سامان مسجد میں لانا مکروہ تحریمی ہے، البتہ خریدوفروخت کا وہ معاملہ جو اس کے لئے اور اس کے بال بچوں کے لئے ضروری ہے، مسجد میں کرنا جائز ہے، لیکن سامان مسجد میں لانا منع ہے، اور مسجد میں تجارتی معاہدہ کرنا جائز نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کذا فی مراقی الفلاح:
وکرہ احضار المبیع فیہ لان المسجد محرز عن حقوق العباد فلا یجعلہ کالدکان۔
(مراقی الفلاح مع الطحطاوی مصری ص580 باب الاعتکاف)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی