معتکف کا حجامت بنوانا

سوال کا متن:

معتکف کیلئے مسجد میں اپنے سر کے بال خود بنانا یا نائی سے بنوانا کیسا ہے؟

جواب کا متن:

معتکف کےلئے مسجد میں اپنی حجامت خود بنانا جائز ہے، اور اگر نائی سے بنوائے، تو اس میں تفصیل یہ ہے کہ نائی اگر مزدوری کے بغیر کام کرتا ہے، تو اس سے مسجد کے اندر بنوانا جائز ہے اور اگر وہ مزدوری لے کر کام کرتا ہے، تو اس صورت میں معتکف مسجد کے اندر رہے، اور نائی مسجد سے باہر کھڑے ہوکر حجامت بنائے، مسجد کے اندر اجرت لے کر کام کرنا جائز نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الھندیۃ:

سئل ابو حنیفہ عن المعتکف اذا احتاج الی الفصد و الحجامۃ ھل یخرج فقال لا۔

(فتاوی ھندیۃ، 320/5 کتاب الکراھیۃ ط: رشیدیہ)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5008