معتکف کا مسجد کی محراب میں جانا

سوال کا متن:

مفتی صاحب! کیا معتکف اعتکاف کی حالت میں مسجد کی محراب میں جا سکتا ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

عام طور پر چونکہ محراب مسجد ہی کا حصہ ہوتا ہے، لہذا محراب میں جانے سے اعتکاف پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی معالم التنزیل:

(کلما دخل علیہا زکریا المحراب) واراد بالمحراب الغرفۃ، والمحراب اشرف المجالس ومقدمھا، وکذلک ھو من المسجد ویقال للمسجد ایضاً محراب قال المبرد:لایکون المحراب الا ان یرتقی الیہ بدرجۃ۔

(ج:2 ص:32 سورۃ آل عمران)


واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5007