سوال کا متن:
مفتی صاحب! اعتکاف کے دوران معتکف کے گھر والوں میں سے بیوی یا کوئی بچہ وغیرہ بیمار ہو، معتکف اگر اعتکاف کے دوران ان کی تیمارداری کے لئے مسجد سے نکل جائے، تو اس کے اعتکاف کا کیا حکم ہے؟
جواب کا متن:
معتکف کی بیوی، والدین یا اولاد سخت بیمار ہوگئے، ان کی تیمارداری کے لیے کوئی نہیں، اور معتکف مجبور ہو کر ان کی تیمارداری کے لیے مسجد سے باہر نکلا، تو اعتکاف فاسد ہو جائے گا، اگرچہ گنہگار نہیں ہوگا، لیکن قضا لازم ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:
کذا فی الھندیۃ:
ولا یخرج لعیادۃ المریض کذا فی البحر الرائق۔ ولو خرج لجنازۃ یفسد اعتکافہ وکذا لصلاتھا۔۔۔۔۔۔۔۔وکذا اذا خرج ساعۃ بعذر المرض فسد اعتکافہ۔
(الھندیہ، 212/1، ط رشیدیہ)
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی