اعتکاف کے دوران لباس تبدیل کرنا

سوال کا متن:

معتکف اعتکاف کے دوران مسجد میں اپنے کپڑے تبدیل کر سکتا ہے؟

جواب کا متن:

معتکف اعتکاف کی حالت میں جب بھی چاہے، لباس تبدیل کر سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الفقہ علی المذاھب الاربعۃ:

وأما ادابہ: فمنھا ان یستصحب ثوبا غیر الذی علیہ لانہ ربما احتاج لہ۔

(کتاب الفقه على مذاہبِ اربعہ، 1/498، ط: دار الحدیث قاہرہ)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5050