معتکف کا سجدہ تلاوت ادا کرنے کے لئے وضو کرنا

سوال کا متن:

کیا معتکف سجدہ تلاوت کرنے کے لئے وضو بنانے مسجد سے باہر جا سکتا ہے یا نہیں؟

جواب کا متن:

اگر معتکف پر سجدہ تلاوت باقی ہے، اور ادا کرنا چاہتا ہے، لیکن وضو نہیں ہے، تو وضو کرنے کے لئے وضو خانہ جاسکتا ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الھندیۃ:

(ومن الاعذار الخروج للغائط والبول واداء الجمعۃ) فاذا خرج لبول او غائط لابأس بان یدخل بیتہ ویرجع الی المسجد کما فرغ من الوضوء ولو مکث فی بیتہ فسد اعتکافہ وان کان ساعۃ عند ابی حنیفۃ رحمہ اﷲ کذا فی المحیط۔

(الفتاویٰ الھندیۃ، 1/212، ط: رشیدیہ، کوئٹہ)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5046