معتکف کا جنازہ پڑھنے کے لئے جانا

سوال کا متن:

کیا معتکف اعتکاف کے دوران جنازے کی نماز پڑھنے کے لئے مسجد سے باہر جنازہ گاہ میں جا سکتا ہے؟

جواب کا متن:

معتکف کو مسجد کے اندر رہ کر جنازے کی نماز پڑھنے کی اجازت ہے، لیکن اگر معتکف مسجد سے نکل کر جنازہ کی نماز پڑھے گا، تو اعتکاف فاسد ہو جائے گا، اور ایک دن ایک رات کی قضا لازم ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:

کذا فی الھندیۃ:

ولو خرج لجنازۃ یفسد اعتکافہ وکذا لصلاتھا ولو تعینت علیہ۔۔۔۔۔الخ

(فتاوی ھندیۃ، 212/1 ط: رشیدیہ)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5042