مسجد میں چہل قدمی کرنا

سوال کا متن:

کیا مسجد کی حدود کے اندر کھانا کھانے کے بعد معتکف بقدر ضرورت چہل قدمی کر سکتا ہے؟ کیا اس میں مسجد کی بے حرمتی تو لازم نہیں آئے گی؟

جواب کا متن:

معتکف کا مسجد کے اندر ٹہلنا، چہل قدمی کرنا جائز نہیں ہے، مسجد اس کام کیلئے نہیں بنائی گئی، البتہ اگر معتکف بیمار ہو اور چہل قدمی کی ضرورت ہو تو بقدرِ ضرورت اجازت ہوگی، مگر ٹہلنے میں مسجد کے احترام کا لحاظ رکھنا چاہیے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دلائل:


کذا فی البحر الرائق:

ولا یجوز ان تعمل فیہ الصنایع لانہ مخلص للہ تعالی فلا یکون محلا لغیر العبادۃ غیر انھم قالو فی الخیاط اذا جلس فیہ لمصلحتہ من دفع الصبیان وصیانۃ المسجد لاباس بہ للضرورۃ ولا یدق الثوب عند طیہ دقا عنیفا۔۔۔۔۔۔وفی الخلاصۃ رجل یمر فی المسجد ویتخذہ طریقا ان کان لغیر عذر لایجوز وبعذر یجوز ثم اذا جاز یصلی کل یوم تحیۃ المسجد مرۃ۔

(البحر الرائق، 35/2 ط: سعید)

واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی

ماخذ :دار الافتاء الاخلاص کراچی
فتوی نمبر :5039